ریو میں جاری اولمپکس کا چھٹا دن امریکی تیراک مائیکل فیلپس کے لیے ایک اور طلائی تمغے کی نوید لایا ہے اور اب ریو میں ان کے طلائی تمغوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
جمعرات کو فیلپس نے ریو میں اپنا چوتھا گولڈ میڈل 200 میٹر میڈلے کے مقابلے میں حاصل کیا۔
وہ لگاتار چار
اولمپکس میں کوئی بھی ایک مقابلہ جیتنے والے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انھوں نے سنہ 2004، سنہ 2008 اور سنہ 2012 کے اولمپکس میں بھی اس ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ اولمپکس میں مجموعی طور پر فیلپس کا 22 واں طلائی تمغہ جبکہ مجموعی طور پر 26واں تمغہ ہے۔
اس مقابلے میں 31 سالہ مائیکل فلپ کے ساتھ ان کے امریکی ساتھی تیراک ریان لوکتے بھی شامل تھے لیکن وہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کر پائے۔